جعفر ایکسپریس حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہوئے، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کردی ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ کابل کی ناکام جنگ کے اثرات اب تک سامنے آرہے ہیں۔ اربوں ڈالرز کا افغانستان میں چھوڑا جنگی ساز و سامان اب دہشتگرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعفرایکسپریس حملے میں بھی امریکی ہتھیار ہی استعمال ہوئے ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے ملنے والی رائفل پر کولٹ کا لوگو تھا، جس کا سیریل نمبر ڈبلو 1004340 تھا۔ یہ امریکی ہتھیار پاکستان کے سرحدی علاقوں کے بازاروں میں موجود ہیں۔

ٹی ٹی پی اور دہشتگرد تنظیمیں اس اسلحے کو استعمال کرتی ہیں، دہشتگردی میں امریکی اسالٹ رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گوگلز تک استعمال ہوتے ہیں ۔۔۔نائٹ گوگل جیسی جدید ملٹری ٹیکنالوجی انہیں رات کے وقت بھی مربوط حملوں کے قابل کرتی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ امریکی اسلحے کی بڑی تعداد پاکستانی سرحدی علاقوں میں پہنچی، امریکی اسلحہ پاکستان میں اسلحہ بازاروں میں بھی پہنچا، امریکی ہتھیار دہشتگردوں اور شرپسندوں کے ہاتھوں میں بھی پہنچے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق امریکا کی ناکام جنگ کے اثرات آج بھی سامنے آرہے ہیں، ٹی ٹی پی اور دہشتگرد تنظیمیں امریکی اسلحہ استعمال کرتی ہیں، ان میں امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گوگلز شامل ہیں۔

رپورٹ میں امریکی ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال اور ان کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اس معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts