گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جام مہتاب قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ مقدمے میں سات افراد کو نامزد کیا گیا تھا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق کھینجو کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہونے والے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، مقدمے میں سات افراد کو نامزد کیا گیا تھا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈھر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں سابقہ ایم پی اے شہریار شر اور ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شہر یار شر اور ان کے بیٹے سمیت مزید افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریار شر گزشتہ انتخابات میں شکست پر ناراض تھے اور انھوں نے جام مہتاب حسین ڈھر کو دھمکیاں دی تھیں۔
قبل ازیں، اوباڑو میں رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے جام مہتاب ڈہر پر حملے کے واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنے گھروں کو خالی کر کے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے ان کے گھروں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا تھا۔