سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر رضائے الہیٰ سے کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے۔ وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔
کمال الدین اظفرکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔