نیلم منیر کے متعلق کی گئی کون سی9 سال پرانی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نہ صرف اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں بلکہ ان کی حالیہ شادی بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

نیلم منیر نے حال ہی میں دبئی میں مقیم محمد رشید سے شادی کی، جو پیشے کے لحاظ سے یو اے ای میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سے وابستہ ہیں۔ دونوں کی شادی ایک خوبصورت تقریب میں انجام پائی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ماہرہ خان کی خلیل الرحمان قمر اور فردوس جمال کے الزامات پر لب کشائی

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیلم منیر کی یہ شادی ایک 9 سال پرانی پیشگوئی کو سچ کر گئی۔ 9 سال قبل، نیلم منیر وسیم بادامی کے مشہور پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں تھیں۔

اس موقع پر ایک ماہر علم نجوم نے ان کی شادی کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی کہ نیلم کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی، اور ممکن ہے کہ ان کا شریکِ حیات کوئی عرب مرد ہو یا پھر ایسا پاکستانی جو مشرقِ وسطیٰ میں مقیم ہو۔

ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

وقت نے یہ بات سچ ثابت کر دی، کیونکہ آج نیلم منیر محمد رشید کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، جو یو اے ای میں مقیم ہیں۔

اداکارہ ان دنوں دبئی اور پاکستان کے درمیان وقت گزار رہی ہیں اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کو بھرپور انداز میں نبھا رہی ہیں۔

Similar Posts