فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی سرپرست اعلیٰ، دہشتگردی کی خبریں سب سے پہلے بھارتی میڈیا پر

0 minutes, 0 seconds Read

معرکہ حق کے تحت ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں ان پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ان بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ نہ صرف علاج معالجے کے روابط ہیں بلکہ سرکاری سطح پر بھی رابطے قائم ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گرد رابطوں کیلئے جدید وائرلیس استعمال کر رہے ہیں، سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی ان دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے۔ پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا کے پلیٹ فارمز پر آتی ہے۔ یہ خبریں بھارتی ذرائع ابلاغ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کی جاتی ہیں جنہیں بعد ازاں بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز پر اینکرز یہاں تک مشورہ دے رہے ہیں کہ کالعدم تنظیموں کا دفتر دہلی میں ہونا چاہیے۔ بھارتی چینلز کا مؤقف ہے کہ بھارتی حکومت ان تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کرے تاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کے امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا یہ رویہ نہ صرف علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

دفاعی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری فتنہ الہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔

Similar Posts