پاک ایران تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں، دونوں ممالک خطے اور مسلم امہ کے اتحاد اور تعاون کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر ہیں، جہاں وہ باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور مشترکہ چیلنجز پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاک بھارت تنازع پر ایران کی حمایت پر ایرانی صدر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر پاکستان نے آمادگی ظاہر کی، تاہم بھارت نے اس سے انکار کر دیا۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کو سالانہ تین ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ، ترکیہ سے ایران روانہ

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران خطے میں امن، ترقی اور مسلم دنیا کی وحدت کے لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات مثبت نتائج دیں گے، جس سے نہ صرف خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ معاشی استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

Similar Posts