پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے کامل خان نے سماجی رابطے کی ویب بسائٹ ایکس پر سابق آسٹریلوی کپتان ٹیم پین کو ویلکم کیا اور کہا کہ ٹم پین کے ساتھ سیزن الیون کے لیے ٹیم بھی تگڑی بنائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے لیے پلئیر آکشن 11 فروری کو ہوگا جب کہ میگا ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 5 شہروں میں کھیلا جائے گا۔
ٹم پین اس سے قبل بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایڈیلیڈ اسٹرائکرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان کی حیثیت سے ٹم پین نے آسٹریلوی ٹیم میں مضبوط ڈسپلن اور مثبت ٹیم کلچر کی بنیاد رکھی۔
سیالکوٹ اسٹالینز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹم پین کا بین الاقوامی تجربہ اور جدید کوچنگ انداز پی ایس ایل 11 میں ٹیم کو نئی سمت دے سکتا ہے۔