ٹھل میں مبینہ پولیس مقابلہ، 8 روز پہلے اغوا ہونے والے افسر سمیت 3 افراد بازیاب

0 minutes, 0 seconds Read

جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں مبینہ پولیس مقابلے میں 8 روز پہلے اغوا ہونے والے افسر سمیت تین افراد بازیاب ہوگئے۔ ملزمان مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔

ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدود نصیر شاخ کے مقام سے آٹھ روز قبل اغواء ہونے والے سوئی گیس کے افسران سمیت تین افراد بازیاب ہوگئے۔

بازیاب ہونے والوں میں عبدالقیوم زاھد ابڑو اور پولیس اہلکار اصغر نوناری شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کے ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ مقابلہ ہوگیا۔

مغویوں کے اغوا میں ملوث مچھو گینگ کے اغوا کار ڈکیت ملزمان گھیرا تنگ پاکر تینوں مغویوں کو نصیر شاخ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

حب میں سی پی ایل سی، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار

پولیس کیجانب سے ملزمان کا تعاقب جاری ہے جبکہ علاقے کو سیل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش بھی کی گئی تھی جس کا بعد میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔

مقدمے میں بدنام زمانہ ڈاکو مچھو بنگلانی سمیت آٹھ ڈاکو نامزد کیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی مزاحمت پرڈاکو فرار ہو گئے تھے۔

Similar Posts