راولپنڈی میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 244 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 106رنز بنائے۔
کولن منرو نے40 اور سلمان آغا نے 30 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
بیٹنگ مضبوط ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آج کے میچ میں غلطیاں نہ دہرائیں۔