نادرن بائی پاس کے قریب کوچ کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

ناردرن بائی پاس افغان کیمپ بستی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا کمسن بچہ دوران علاج دم توڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام گلشن معمار تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان کیمپ بستی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا کمسن بچہ جمعے کو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ سفیان ولد سیف الرحمان کے نام سے کی گئی ، گلشن معمار پولیس کے مطابق جس مسافر کوچ نے بچے کو ٹکر ماری تھی۔

اس مسافر کوچ کو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیورکوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین بچے کی تدفین کے بعد تھانے آئیں گے جن کی مدعیت میں حادثے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

Similar Posts