ڈی آئی جی کی جانب سے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات ہوں گی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا، انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی اس کی بھی جانچ ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق اے آئی بی کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تحقیقات کی روشنی میں افسوس ناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
واقعے کے بعد ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ
لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نئی ذمہ داریوں کے تحت ٹریفک وارڈنز بغیر ڈھکن گٹر اور مین ہول ڈھونڈیں گے، ٹریفک وارڈنز بغیر ڈھکن مین ہول اور گٹروں کی تصاویر بنا کر رپورٹ کریں گے۔
ٹریفک پولیس کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام وارڈنز اپنے ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ڈھکن گٹروں کی نشان دہی کریں۔