محسن نقوی کی ویمنز ٹیم کو ورلڈکپ کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

0 minutes, 0 seconds Read

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےمسلسل پانچ میچ جیت کر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ متحد ہو کر کسی بھی سطح سے کھیلنے سے ہی فتوحات ملتی ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ویمنزٹیم اپنےمیچزنیوٹرل ویونیو پرکھیلےگی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا، عاقب جاوید کو کوچنگ کی زمہ داری سنبھالنےکی درخواست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔

Similar Posts