عالمی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کی ناکام سفارتکاری کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی مودی کے خطہ میں تسلط کے خواب پر زوردارطمانچہ ہے۔
روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں بھی نام نہاد وشو گرو (مودی) بے بس دکھائی دیا ، دوسری طرف ایران نے گرفتار شدہ بھارتی بحری عملہ تک مودی حکومت کو رسائی دینےسے صاف انکار کردیا۔
امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ خوف سے ختم کر دیا۔مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گذشتہ سال 116.1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطہ میں تسلط کا مضحکہ خیز بیانیہ دعوؤں سے زیادہ کچھ نہیں۔ بین الاقوامی دباؤ کے سامنے بھارت کا جُھک جانا مودی کی بدترین سفارتکاری کو ظاہر کرتا ہے۔