ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلیاں، انتہائی اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ سے دستبردار ہونا پڑا۔

اس کے علاوہ اوپننگ بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی ابتدائی اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بین ڈوارشیئس اور بیٹر میتھیو رینشا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کے مطابق بین ڈوارشیئس ایک مؤثر متبادل ہیں جو بائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی، شاندار فیلڈنگ اور آخری اوورز میں بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین ڈوارشیئس کی سوئنگ اور رفتار ایشیائی کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

میتھیو رینشا کے بارے میں سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں تمام فارمیٹس میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔

سری لنکا میں متوقع اسپن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے رینشا مڈل آرڈر میں اضافی استحکام فراہم کریں گے۔

WORLD CUP SQUAD 🔒

Mitch Marsh will lead our Aussie men’s team at the upcoming #T20WorldCup in India and Sri Lanka. pic.twitter.com/DlIaxxnMnG
— Cricket Australia (@CricketAus) January 31, 2026

 

Similar Posts