کراچی: بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے میں  ملزم کی ضمانت مسترد کردی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس میں بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے میں  ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ڈیفنس میں بگٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مدعی کی طرف سے ایڈوکیٹ عابد زمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔

ملزمان نے مسلح ہو کر تصادم میں حصہ لیا۔ ملزم کو ایسی کوئی جان لیوا بیماری نہیں کہ میڈیکل کی بنیاد پر اسے ضمانت دی جائے۔ جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے ملزم علی حیدر بگٹی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد پر دو گروپس کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ ڈیفنس میں 2024 کو پیش آیا تھا۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Similar Posts