مریم نواز نے بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھکر میں دانش اسکول منکیرہ کا افتتاح اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیں اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک پیک ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے منکیرہ کے3 سکولوں کے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جس پر، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ کا درجہ دے دیاگیا

اس موقع پروزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کی، ان کی محنت اور عزم کو سراہا اور نصیحت کی کہ “دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور مضبوط بنیں۔” انہوں نے طالبات کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا اور دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں بلوچستان کی تین طالبات کی سالگرہ منائی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ محنت کریں، کبھی ڈریں نہیں، اور علم حاصل کریں کیونکہ علم اور تعلیم سے عزت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور ماں کے طور پر پنجاب بھر میں اپنی بیٹیوں کے لیے جو ممکن ہو کرے گی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سکول میل پروگرام کے تحت 4309 بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں صحت بخش لنچ فراہم کیا جا رہا ہے، اور پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دانش سکول منکیرہ پراجیکٹ 2017 میں شروع ہوا اور آج 250 ایکڑ پر قائم اسکول میں 770 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ صوبے کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سکول میل پروگرام جاری ہے، جس کے تحت اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

 

بھکر میں علم و دانش کے چراغ روشن وزیراعلی مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح اور ‘سکول میل پروگرام’ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا@MaryamNSharif pic.twitter.com/0Fv0eqRpal
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) February 1, 2026

 

Similar Posts