جن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
درفتر خارجہ سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے وقت میں جب علاقائی اور بین الاقوامی فریق اجتماعی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر عملدرآمد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کی یہ مسلسل خلاف ورزیاں سیاسی عمل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی اور انسانی بنیادوں پر زیادہ مستحکم مرحلے کی جانب منتقلی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی جاری کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل وابستگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس نازک مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو موجودہ عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو، اور جلد بحالی و تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جا سکیں۔
وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا قیام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ریاستی حیثیت کی بنیاد پر، بین الاقوامی قانون، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق ہونا چاہیے۔