چھیپا حکام کے مطابق پہلا مقابلہ شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 31 بی نیازی چوک کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم ریاض کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک چوری شدہ گائے بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسرا مبینہ مقابلہ ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی کے علاقے پنجابی پاڑہ کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔