تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم پاکستان نے آئی سی سی کے بنگلادیش کے خلاف جانب دارانہ فیصلے پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود سری لنکا لازمی جانا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطوں پر عمل کرے گی۔
بی سی سی آئی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس بھی کرے گی اور پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی۔
Men’s T20 World Cup 2026 | India will travel to Sri Lanka on 15th February and follow ICC protocol. They will practice as per schedule, do a press conference and reach the stadium according to time and wait for the match referee to call off the match: BCCI Sources
— ANI (@ANI) February 1, 2026
واضح رہے کہ پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں بھارت کو بنا کھیلے ہی 2 پوائنٹس مل جائیں گے جبکہ اس کے نیٹ رن ریٹ پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔