دہشتگردی کی حالیہ لہر، وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت سے ملاقات کے لیے ایوان صدر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں کے دوران اب تک 177 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

Similar Posts