کیری مناتی کے بعد پاکستانی یوٹیوبر کا بھی ’مسٹر بیسٹ‘ کے ساتھ کولیب، ویڈیو نے دھوم مچادی

0 minutes, 1 second Read

پاکستانی یوٹیوبر زلمی (ساجد رحمان) اور دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کی کولیبریشن کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان ہے: ’”زلمی x مسٹر بیسٹ“پاکستان کا سب سے بڑا کولیب بہت جلد‘۔

پی ایس ایل میں گراؤنڈ بھرنے کیلئے پی سی بی نے ارسلان نصیر کا آئیڈیا اپنا لیا

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلمی مسٹر بیسٹ کے کارڈ بورڈ کٹ آؤٹ کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اور پھر اچانک خود مسٹر بیسٹ نمودار ہو کر زلمی سے ہاتھ ملاتے ہیں۔

یہ ٹیزر ایک بڑے اور سنسنی خیز پراجیکٹ کی جانب اشارہ کر رہا ہے، جس نے نہ صرف زلمی کے مداحوں بلکہ پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کو بھی بےحد پرجوش کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان میرے ابو کے بہت بڑے مداح ہیں، ربیکہ خان کا انکشاف

یاد رہے کہ زلمی اُس وقت دنیا بھر میں مقبول ہوئے جب انہوں نے گزشتہ سال مسٹر بیسٹ کے 50 گھنٹوں پر مشتمل آئی لینڈ چیلنج کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ اب ایک بار پھر وہ یوٹیوب کی دنیا میں ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔

مسٹر بیسٹ، جو کہ 385 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر ہیں، اپنے منفرد اور پیچیدہ چیلنجز، بھاری انعامات اور فلاحی منصوبوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ دوسری طرف، زلمی کے یوٹیوب پر 3.28 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ پاکستان کے نمایاں یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سب کی نظریں اب آنے والی کولیب ویڈیو پر مرکوز ہیں۔

اگر یہ تعاون حقیقت کا روپ دھارتا ہے، تو یہ نہ صرف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہو گا بلکہ عالمی سطح پر یوٹیوب پر پاکستان کی موجودگی کو بھی ایک نیا مقام دے گا۔

چاہے یہ کوئی نیا چیلنج ہو یا پاکستان میں کسی سماجی مقصد کے لیے کوئی پراجیکٹ، مداحوں کو یقین ہے کہ یہ کولیب زبردست ہونے والی ہے۔

Similar Posts