تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی اور اسے 38 گیندوں پر 126 رنز درکار تھے جبکہ 4 وکٹیں باقی تھیں۔
ایسے میں کوپر کونولی نے میچ کے سب سے کامیاب بولر محمد نواز کی گیند پر آگے نکل کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ان کی لیگ سائیڈ سے کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی جنہوں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشکل اسٹمپ کیا۔
FIFER! Nawaz spins it past Cooper Connolly and Khawaja Nafay whips off the stumps ⚡
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S63kQC4vf9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
وہاں موجود امپائر، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور یہاں تک کہ تھرڈ امپائر نے بھی اس وقت یہ بات نوٹ نہ کی یہ اسٹمپ آئی سی سی قوانین کے مطابق درست نہیں تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ خواجہ نافع نے اسٹمپ بائیں ہاتھ سے کیا جبکہ گیند ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اسٹمپنگ کو تب ہی درست سمجھا جاتا ہے جب گیند اسی ہاتھ میں ہو جس سے وکٹوں کو نشانہ بنایا جائے۔
بعد ازاں اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی ہے۔