نامور اداکارہ نے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا 

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بتادیا۔ 

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اسما عباس ڈمپخت، جی ٹی روڈ، اکبری اصغری، خُمار، ڈلڈل، رانجھا رانجھا کردی، چپکے چپکے، چوہدری اینڈ سنز، رد، من جُوگی، بیبی باجی کی بہوائیں اور دستک جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنے شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

وہ پنجابی کامیڈی شو پنجابی کڑیاں کی بھی میزبان ہیں، سینئر اداکارہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی موجود ہیں، جہاں وہ مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔  

حال ہی میں اپنی بھانجی نرمان انصاری کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اسما عباس نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ سوچا کہ وہ بھی ایک عورت ہے جیسے میں ہوں، اور مجھے اسے وہ عزت دینی چاہیے جو اس کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ جانتی تھی کہ میں اس سے چھوٹی اور زیادہ خوبصورت ہوں اور ان کا تعلق 12 سال پرانا تھا، لیکن اگر میری جگہ وہ ہوتی تو میں بھی وہی حالات محسوس کر رہی ہوتی۔ لہٰذا بہتر ہے کہ اس تعلق کو مثبت بنایا جائے بجائے اس کے کہ اسے زہریلا تعلق بنایا جائے۔

سینئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ عباس ہماری مضبوط دوستی سے جلتا تھا، ہم ایک جیسے کپڑے پہنتے تھے، میں اسے ساری رقم دیتی تھی، جس میں سے وہ مجھے جیب خرچ دیتی تھی کیوں کہ باورچی خانہ اس کے زیر انتظام تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر کام میں اس کے پیچھے چلتی تھی، ہم 12 سال ایک ہی گھر میں رہے اور میں اسے اگلی سیٹ پر بیٹھنے دیتی تھی لیکن وہ ہمیں جلد چھوڑ گئی۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ عباس کی زندگی آسانی سے چلنی تھی، اس لیے اللہ نے اسے پہلی بیوی کے انتقال سے پہلے ایک اور عورت دی، اور اس کے بچوں کی بھی پیدائش ہوئی۔

Similar Posts