محکمہ امیگریشن نے امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کردیا۔
امریکی محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی، تشددکی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائےگا، امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا کہنا ہے کہ امریکا میں غیرقانونی طورپر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025 میں سخت فیصلہ لیا گیا ہے، امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے نہ کہ حق۔
امریکا میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ
امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کی رفتار تیز کردی
امریکی محکمہ نے جاری پیغام میں کہا کہ اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ کو امریکا میں رہنے نہیں دیا جائے گا، قانون توڑنے والوں کے گرین کارد اور ویزہ منسوخ کیے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والا ہر شخص مجرم ہے لیکن یہ کارروائی صرف غیر قانونی تارکین وطن تک محدود نہیں، بلکہ ایسے افراد بھی زد میں آ گئے ہیں جن کے پاس درست ویزے یا گرین کارڈز ہیں۔