ون فائیو پر کالز اور مقدمات کا ڈیٹا سامنے آگیا، جرائم کی شرح میں کمی

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں ون فائیو (15) پر موصول ہونے والی کالز اور مقدمات کا 6 ماہ کا ڈیٹا سامنے آگیا، لاہور پولیس نے جرائم کی شرح میں کمی کا نیا معیار حاصل کرلیا جبکہ رواں سال کے پہلے 06 ماہ گزشتہ 2 سالوں سے بھی زیادہ محفوظ رہے۔

تصیلات کے مطابق لاہور میں رواں سال جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور 6 ماہ کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں نصف تعداد میں جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کالز اور مقدمات کے 6 ماہ کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم کی شرح میں کمی کا نیا معیار حاصل کر لیا۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ گزشتہ 2 سالوں سے بھی زیادہ محفوظ رہے، گزشتہ برس کے ابتدائی 6 ماہ میں 24 ہزار445 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد گھٹ کر 12ہزار484 رہ گئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق سال 2023 میں 39 ہزار 260 کی تعداد میں سنگین جرائم رپورٹ ہوئے تھے، رواں سال سنگین جرائم میں 2023 کے مقابلے 68 فی صد اور 2024 کے مقابلے 49 فی صد کمی آئی ہے۔

رابری میں 2023 کے مقابلے 81 فیصد، 2024 کی نسبت 69 فیصد کمی ہوئی، دورانِ ڈکیتی قتل میں 2023 کی نسبت 69 فیصد، 2024 کے مقابلے 60 فیصد کمی ہوئی، ڈکیتی وارداتوں میں 2023 کی نسبت 67 فیصد، 2024 کے مقابلے 52 فیصد کمی ہوئی۔

اسی طرح موٹر ساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024 کی نسبت 36 فیصد کمی رہی، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 2023 کے مقابلے 56 فیصد، 2024 کی نسبت 44 فیصد کمی سامنے آئی جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی ہوئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح مجموعی امن و امان کی صورت حال کی آئینہ دار ہوتی ہے، جرائم کی شرح میں بتدریج کمی جوانوں اور افسران کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

Similar Posts