رحیم یار خان؛ کچے کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بدنام زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان  اور ملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ڈاکو ابراہیم شر اور جمیل اندھڑ کے سر کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ اندھڑ گینگ کے خطرناک ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاہم کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے  اور آخری ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور حساس ادارے پرعزم ہیں۔

Similar Posts