شہر قائد کے علاقے منگھو پیر محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت بابر ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 25 سال بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کے ممکنہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔