دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لیے بند

موٹرویز پر شدید دھند کے باعث ایم 4 موٹروے عبدالحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 موٹروے اوچ شریف سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن موٹرویز سید عمران احمد نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر سے گریز کریں اور صرف ضروری ہونے کی صورت میں محفوظ وقت کا انتخاب کریں۔

دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دینا چاہیے اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کو بہترین اور محفوظ وقت قرار دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے اس سلسلے میں تمام ڈرائیورز سے گزارش کی ہے کہ وہ رہنمائی پر عمل کریں، گاڑیوں کی رفتار محدود رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو ہر حال میں یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Similar Posts