تفصیلات کے مطابق 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود پاکستان ٹیم بمشکل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
مڈل آرڈر میں سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔
بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوادی۔
Faheem Ashraf’s cameo #PAKvNED pic.twitter.com/T8POnghzNH
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 7, 2026
میچ کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس اکاؤنٹ پر فہیم اشرف کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کی تصاویر شیئر کیں۔
محسن نقوی نے کیپشن میں نیدرلینڈز کی اچھا مقابلہ کرنے پر تعریف کی اور پاکستان کی فتح کو فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کیا۔
انہوں نے دونوں بچوں کی سلامتی اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا بھی کی۔
Well played, Netherlands! Today’s game is dedicated to these adorable twin babies! Wishing them a healthy and happy life. pic.twitter.com/gOOlYduPRU
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 7, 2026