پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

0 minutes, 0 seconds Read

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، کراچی کنگز 202 رنز کے تعاقب میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سیم بلنگز نے 19 رنز بنائے، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹر مزاحمت نہ کرسکا، جنہوں نے 39 رنز اسکور کیا۔

ان کے علاوہ حسن علی نے27 اور شان مسعود نے 18 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر دوبارہ کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Similar Posts