ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں گروب بی کے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پاؤل اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناتے ہوئے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

اس دوران کمنڈو مینڈس نے 19 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو مستحکم کیا جب کہ کوشال مینڈس 43گیندوں پر 56نز بناکر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل اور بیری مکارتھی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ گیرتھ ڈیلا نے اور مارک اڈائر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 164 ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس دوران ہیری ٹکٹر 40 اور روز اڈائر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کے مہیش اور ونیندو نے 3، 3 اور متھیشا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Similar Posts