ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کرنے والا مغربی سسٹم شمالی حصوں کی طرف بڑھا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔
سسٹم کے زیر اثر سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/ؤ یا بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں منگل کو موسم ابرآلود جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔
شہر میں اگلے 2 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ شمال مشرقی اور جنوب مغربی (سمندری) ہوائیں چل سکتی ہیں۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد رات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔