اعلامیہ میں آئی سی سی نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والے مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔ جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر آئی سی سی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بی سی بی کو مکمل رکن اور عالمی کرکٹ کا اہم ستون قرار دیا۔
اعلامیہ میں بنگلا دیش کرکٹ پر کسی قسم کی پابندی یا جرمانہ عائد نہ کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہوئے کسی بھی قسم کی مالی، انتظامی یا اسپورٹنگ پابندی نہ لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کی میزبانی کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے 2028 سے 2031 کے درمیان ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا جو معمول کے طریقہ کار سے مشروط ہوگی۔
اعلامیہ میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کا کرکٹ کی وحدت اور سالمیت کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔