آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی جس کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں اور افغانستان میں تعلیم پر پابندی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
ملالہ نے کہا کہ افغان لڑکیاں اب بھی خفیہ اور آن لائن تعلیم کے ذریعے ہمت سے آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بے نظیر بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال ہیں۔
پورٹریٹ کے اسپانسر حامد اسماعیل کے مطابق آکسفورڈ جیسی پروقار یونیورسٹی میں ملالہ کی تصویر کا آویزاں ہونا نہ صرف ملالہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، ملالہ کے والدین نے بھی اس اعزاز پر شکر اور خوشی کا اظہار کیا۔