سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ؛ کترینہ کیف کے خصوصی پیغام نے سب کی توجہ حاصل کرلی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان 60 سال کے ہوگئے اور یہ دن اس لیے بھی خاص ہوگیا کہ کترینہ کیف نے ایک جذباتی پیغام اداکار کے نام لکھا ہے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا ہے، دونوں کی قربت کا اندازہ اس بات بھی لگایا جا سکتا ہے دونوں متعدد پراجیکٹس میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب کترینہ کیف سلمان خان کے تقریباً ہر پراجیکٹ کا لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں۔ فلمیں میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے، اس کی مثالیں ہیں۔

دونوں کے درمیان ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ خبریں گرم تھیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرنے والے ہیں لیکن پھر وہی ہوا جو دبنگ اسٹار کے ساتھ اکثر ہوتا آیا ہے۔ 

کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ اپنا گھر بسالیا ہے اور وہ جلد ماں بھی بننے والی ہیں لیکن سلمان خان اب تک کنوارے ہیں۔

تاہم اب 42 سالہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر ’ٹائیگر‘ اور’سپر ہیومن‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

کترینہ کیف نے سلمان خان کے نام سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغام میں ایسی زندگی کی دعا دی جس میں ہر دن محبت اور روشنی سے بھرپور ہو۔

کترینہ کیف کے اس پیغام پر سلمان خان کے مداحوں نے اداکارہ کو سراہا اور سلو بھائی جان کے لیے نیک تمناؤں اور سالگرہ کی مبارک بادوں کا تانتا پھر سے بندھ گیا۔

 

Similar Posts