40 کروڑ کی پیشکش کیوں ٹھکرادی تھی؛ سنیل شیٹی کی پہلی بار لب کشائی

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے اپنے کیریئر میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں وہ رومانوی ہیرو اور کامیڈی اداکاری میں بھی مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اداکار سنیل شیٹی کی پہلی شناخت ایک مضبوط ڈیل ڈول رکھنے والے فائٹرز ہیرو کی رہی ہے۔ وہ اپنی فلموں میں ولن کا بھرتا نکالتے نظر آتے ہیں۔

سنیل شیٹی کی ترجیح ہوتی تھی کہ وہ خطرناک اسسٹنٹ مناظر بھی خود فلم بند کروائیں اور اس کوشش میں وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔

ان ایکشن سین کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں کافی مقبول تھے اور انھیں زیادہ تر ایسے ہی کرداروں میں پسند کیا جاتا رہا ہے۔

سنیل شیٹی بھی اپنے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کے لیے ہمیشہ ایک رول ماڈل بننا چاہتے تھے جس کا انھوں نے عملی مظاہرہ 40 کروڑ کی پیشکش کو ٹھکرا کر کیا تھا۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ تمباکو کے معروف برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے کے لیے 40 کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی۔

سنیل شیٹی نے بتایا کہ اُس وقت نوجوان مجھے فالو کرتے تھے، میرا اسٹائل اپناتے تھے اس لیے میں نے سگریٹ کا اشتہار کرنے سے منع کردیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اگر میں اشتہار میں سگریٹ نوشی کرتا نظر آتا تو نوجوان بھی اس شوق کو اپناتے اور کہیں کوئی کسی بری لت میں نہ پڑے جائے، اس لیے میں اشتہار نہیں کیا۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ میں خود بھی سگریٹ نہیں پیتا بلکہ اس کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتا ہوں اس لیے وہ اشتہار نہیں کیا۔

 

Similar Posts