ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکہ میں احتجاج، مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شکاگو میں متعدد شہری سڑکوں پر نکل آئے، واشنگٹن میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے غزہ اور یوکرین جنگ میں ٹرمپ کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، نیویارک میں ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف بڑی ریلی نکالی گئی۔

واشنگٹن سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے ٹرمپ کی ڈیپورٹیشن پالیسیوں، سرکاری افسران کی برطرفیوں، غزہ اور یوکرین جنگ کی مخالفت میں احتجاج کیا۔

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، قیدیوں کی واپسی کیلئے بھی جنگ بندی سے انکار کردیا

وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے بینرز اٹھا کر احتجاج کیا، مظاہرین نے عربی کیفیہ اسکارف پہنا اور فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے شہید فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

Similar Posts