جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا،آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ سوہاوہ کے علاقہ کھریوٹ میں پیش آیا۔
بدقسمت نوجوان توصیف موقعے پر جان کی بازی ہار گیا، نوجوان درخت کے نیچے کھڑا تھا کے بجلی نے لپیٹ میں لے لیا۔
بدقسمت نوجوان جماعت نہم کا طالب علم تھا، نوجوان اتوار کی چھٹی گزارنے آبائی گھر گیا ہوا تھا۔