اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک اور سپر شو، کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ میں دوسری شکست

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی، کراچی کنگز کو انہی کے ہوم گراؤنڈ میں6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کا آغاز کیا اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پھر 38 کے اسکور پر کولن منرو صرف 4 رنز بناکر حسن علی کا نشانہ بنے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاداب خان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts