ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سولہویں میچ میں عمان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پالیکیلے میں کھیلے جارہے میچ میں عمان کے کپتان کا ٹاس جیت بولنگ کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ صبح میں ہلکی نمی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

جتندر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں تو یہ ایک اچھا موقع ہے۔
عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں۔ بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔

Similar Posts