عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے

عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آج صبح 4 بجے اسپتال میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

سید زعیم قادری کو عارضہ قلب کے باعث تین روز قبل ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید زعیم قادری کی نمازِ جنازہ آج شام بعد از نمازِ مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔

مرحوم سید زعیم حسین قادری مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔ وہ حالیہ عرصے میں عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Similar Posts