ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کا نیپال کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ کپتان حفصہ خالد ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

Leading from the front 👏

Pakistan Women’s A captain Hafsa Khalid is the player of the match against Nepal ✨#PAKWvNEPW | #BackOurGirls | #AsiaCupRisingStars pic.twitter.com/AtNrCy3x6g
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2026

نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔ بندو راول 39 اور کبیتا کنور ناٹ آؤٹ 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

🎯 Clinical bowling by Anosha Nasir & Momina Riasat! Crucial wickets seal the deal 💪

✨ Pakistan Women’s A begin their Asia Cup Rising Stars campaign with a 30-run win over Nepal 🎉🇵🇰#PAKWvNEPW | #BackOurGirls | #AsiaCupRisingStars pic.twitter.com/xgwsbDUbkS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2026

پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts