کراچی؛ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب واقع لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف رہی جبکہ بعد ازاں مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔ آگ بجھانے کے عمل میں مجموعی طور پر 3 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور اسے کنٹرول کرلیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جاسکے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

Similar Posts