جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا، مراد علی شاہ

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کو پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا، کینالز پر تحفظات پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں، جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

چھ کینالز سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ کینالز سے متعلق نشاندہی کرچکے ہیں اس وقت پانی کی پچاس فیصد کمی ہے، ٹی پی ٹی کھول کر یہ اپنا کیس خود خراب کر رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہی چیزوں کی وجہ سے ہمارا کیس اور بھی مضبوط ہورہا ہے، جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب

بعدازاں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضیاء الدین یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، طلبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Similar Posts