بی این پی کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے جس میں چیلنجز اور تعاون دونوں شامل رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام نے ہمیشہ مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی روابط کو اہمیت دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کو مزید مضبوط، اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ اور ایک پرامن و خوشحال جنوبی ایشیا کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

Thank you for your warm congratulations and thoughtful message, His Excellency the @PresOfPakistan. Bangladesh and Pakistan share a history that has seen both challenges and cooperation, yet our peoples have continued to value dialogue, respect, and regional engagement. We remain… https://t.co/JwXft37C6G
— Bangladesh Nationalist Party-BNP (@bdbnp78) February 14, 2026

 

Similar Posts