ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 25 واں گروپ میچ نیپال اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

وانکھیڈے میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں گروپ سی میں شامل ہیں اور آج اپنا رواں ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

نیپال الیون: آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپندر سنگھ ایری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سومپال کامی، نندن یادو، سندیپ لامیچھانے

ویسٹ انڈیز الیون: برینڈن کنگ، شائی ہوپ (کپتان اور وکٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، میتھیو فورڈ، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، شمار جوزف، گڈاکیش موٹی

Similar Posts