ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان اب سپر 8 میں کیسے جاسکتا ہے؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دینے کے بعد بھارت گروپ اے سے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے جب کہ بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔

اس شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے گر کرمنفی 0.403 ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔

اس وقت امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور  رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ 18 فروری کو کھیلا جائے گا تاہم سپر 8 مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے تمام بیٹرز ناکام رہے، اور کوئی بھی وکٹ کر جم کر نہ کھیل سکا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Similar Posts