عمران خان کی فیملی جس ڈاکٹر کو چاھتے ہیں، اسے میڈیکل بورڈ شامل کیا جائے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر اُن کی بہنیں جو مطالبہ کررہی ہیں، اُسے مان لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ مسئلہ بہت اہم ہے۔ علیمہ خان اور فیملی کے دیگر افراد جس ڈاکٹر کو چاھتے ہیں، اسے میڈیکل بورڈ شامل کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے دردمندانہ استدعا ہے کہ اپیلیں سنی جائیں۔ لوگوں کو 40، 40 سال سزائیں ہوئیں اپیلیں نہیں سنی جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدارا لوگوں کی اپیلیں سن لی جائیں۔ میرے بھتیجے کو بھی چالیس سال سزا ہوئی، میرے بھتیجے نے زندگی میں فیصل آباد بھی نہیں دیکھا مگر سزا ہوگئی۔ طویل سزاؤں سے لوگوں کے گھر بار فیملی تباہ ہوگئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی ہے بے۔ روزگاری عروج پر ہے اور بازاروں میں خریداری ختم ہوگئی ہے۔

Similar Posts