اتوار کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں تین، پانچ اور دس کلومیٹر کی کیٹیگریز میں شاندار کارکردگیاں سامنے آئیں۔
دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں احمد حسن نے 44 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محبوب رحمان نے 45 منٹ اور سعید منیر نے 46 منٹ میں ریس مکمل کی۔
خواتین میں دس کلومیٹر کی فاتح فاطمہ مظہر رہیں جنہوں نے 55 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ شانزے
احمد نے ایک گھنٹہ 8 منٹ اور مریم رید نے ایک گھنٹہ 9 منٹ میں ریس مکمل کی۔
پانچ کلومیٹر کی کیٹیگری میں فواز بٹ نے 19 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدلحنان نے 20 منٹ اور ایم سی پی احسن طاہر نے 21 منٹ میں ریس مکمل کی۔
خواتین میں پانچ کلومیٹر کی فاتح حنا کامران رہیں جنہوں نے 32 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ افرا سلیم
نے 33 منٹ اور فاطمہ ہاشمی نے 34 منٹ میں ریس مکمل کی۔
ایونٹ میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جن میں 149 مرد اور 52 خواتین شامل تھیں۔
دس کلومیٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5،5 ہزار روپے ملے۔
ملیر کینٹ کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر حسنات احمد نے دوڑ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
یہ میراتھن صحت مند طرِز زندگی اور کمیونٹی اسپورٹس کے فروغ کی طرف اہم قدم ہے۔