کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک

سپر ہائی وے کراچی آنے والے ٹریک پر D.H.A سٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ترجمان موٹر وے  نے کہا کہ ہائی ایس وین اور 2 ٹرک ٹکرائے ہیں، متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے نے کہا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

 

Similar Posts